نئی دہلی،29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی3-5ستمبرکے درمیان برکسی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے چین کے شیامین جائیں گے۔وزارت خارجہ نے آج اس اثر کے بارے میں معلومات دی۔برکس کانفرنس میں مودی کی شرکت کااعلان ایک ایسے وقت موقع پر ہوا جب ڈوکلام مسئلے پر ہندوستان اور چین کے درمیان 73دن سے جاری تناؤ کا خاتمہ ہوا اور دونوں ممالک نے اس علاقے سے اپنی فوج کونکال چکے ہیں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی صدر کی دعوت پر وزیراعظم نریندر مودی نے 3-5ستمبر کے درمیان برکسی سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کے لئے چین کے فیجیان صوبے کے شیامین علاقے کے سفرپرجائیں گے۔چین کے دورے کو مکمل کرنے کے بعد، مودی5-7کے درمیان میانمار کے سرکاری دورے پر جائیں گے،وہ میانمار کے صدریوتھن کووا کی دعوت پر میانمار جا رہے ہیں۔یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا پہلا دو طرفہ میانمر دورہ ہوگا۔ اس سے قبل 2014میں آسیان سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کے لئے وہ میانمار کے دارالحکومت گئے تھے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ اپنے میانمار دورے کے دوران وزیر اعظم ریاستی کونسلر آنگ سان سوچی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے اور صدر یو تھن کو ا سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم یانگون اور بے گان میں بھی کچھ پروگراموں میں شرکت کریں گے۔